تازہ تر ین

ڈونلڈ ٹرمپ کی دیوالی پر ٹوئیٹ، ہندوؤں کا تذکرہ کرنا ہی بھول گئے

نیویارک (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اکثر و بیشتر کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں، حال ہی میں ہندوو¿ں کے مذہبی تہوار ‘دیوالی’ پر انہوں نے ٹوئیٹ کی، جس میں انہوں نے کئی مذاہب کا ذکر کیا، لیکن ہندوو¿ں کا تذکرہ کرنا بھول گئے۔ٹرمپ نے اپنے پیغام میں لکھا، ‘آج ہم دیوالی منانے کے لیے جمع ہوئے، جو امریکا اور پوری دنیا میں بدھ متوں، سکھوں اور جین مذہب کے ماننے والوں کا تہوار ہے، ہزاروں لوگ اپنے اہلخانہ اور دوستوں کے ہمراہ دیا جلانے اور نئے سال کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے۔’رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے اکاو¿نٹ سے مذکورہ پیغام کو 2 مرتبہ ڈیلیٹ کرکے دوبارہ پوسٹ کیا گیا، لیکن ہر مرتبہ اس میں ہندوو¿ں کا تذکرہ رہ گیا۔تاہم اپنے اگلے ہی پیغام میں انہوں نے ہندوو¿ں کا بھی تذکرہ کر ڈالا اور لکھا، ‘وائٹ ہاو¿س کے روزویلٹ روم میں ہندوو¿ں کے تہوار دیوالی کی تقریب میں شرکت کرنا میرے لیے ایک اعزاز تھا۔ یہ لوگ بہت بہت خاص ہیں!’اگرچہ ٹرمپ نے اپنے دوسرے پیغام میں ہندوو¿ں کا تذکرہ کیا، لیکن پہلے پیغام میں غلطی کی وجہ سے ٹوئٹر صارفین نے انہیں نہیں بخشا اور تبصروں کا ایک طوفان آگیا۔ایک صارف نے لکھا، ‘جس کسی نے بھی ٹرمپ کے فون سے یہ ٹوئیٹ کی، مجھے یقین ہے کہ ہندوو¿ں کو بھی دیوالی میں دلچسپی ہے۔’ایک اور صارف کا کہنا تھا، ‘ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاو¿نٹ سے دیوالی کے حوالے سے ٹوئیٹ ہوئی، لیکن اس میں ہندوو¿ں کا ذکر نہیں کیا گیا، وہ ٹوئیٹ ڈیلیٹ ہوئی، پھر دوسرے لنک کے ساتھ ری پوسٹ کی گئی، لیکن پھر بھی ہندوو¿ں کا تذکرہ نہیں کیا گیا۔’کسی نے لکھا، ‘امریکا میں بھارتی کلچر دیکھ کر خوشی ہوئی، لیکن مذاہب کا کیوں تذکرہ کیا گیا؟ لیکن اب جبکہ آپ ذکر کر ہی چکے ہیں تو میں بتا دوں کہ آپ ہندوو¿ں کو بھول گئے، جن کا یہ سب سے بڑا تہوار ہے۔’



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv