تازہ تر ین

وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے خطاب میں وزیراعظم قوم کو دورہ چین پر اعتماد میں لیں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خانآج رات قوم سے خطاب کریں گے ۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان قوم کو دورہ چین سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔ قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان کا خطاب ریکارڈ کیا جائے گا جو رات 8 بجے کے بعد سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر3 بجے طلب کر رکھا ہے۔اجلاس میں آرمی چیف،انٹیلی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات ، جنس اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے جبکہ سلامتی کمیٹی کے دیگر ارکان بھی شرکت کریں گے۔اجلاس میں امن وامان او ر داخلی و خارجی سلامتی سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ چین سے متعلق ارکان کو اعتماد میں لیں گے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور اس سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کا امکان ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں پاک افغان سرحدی سیکیورٹی سمیت افغان مصالحتی امن عمل سے متعلق امورزیر غور آئیں گے۔


خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv