تازہ تر ین

انڈونیشیا میں مسافر جہاز سمندر میں گر کر تباہ

انڈونیشیا( ویب ڈیسک ) انڈونیشیا کی کمپنی ’لائن ایئر‘ کا 188 مسافروں اور جہاز کے عملے پر مشتمل بوئینگ 737 طیارہ ٹیک آف کے کچھ ہی لمحوں بعد انڈونیشیا کی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہوگیا۔سرچ اور ریسکیو ایجنسی کے ترجمان یوسف لطیف نے فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز سمندر میں 30 سے 40 میٹر گہرائی میں تباہ ہوا اور اس کی باقیات کی تلاش جاری ہے۔بدقسمت جہاز بنگا جزیرے سے پینگکل پنانگ جارہا تھا جس کا پرواز کے محض 13 منٹ بعد ہی فضائی ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔انڈونیشی وزارت ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل آف سول ایوی ایشن سندھو رہایو نے بتایا کہ جہاز میں 178 افراد، ایک بچہ اور 2 نومولود سوار تھے جبکہ جہاز کے عملے میں 2 پائلٹ اور 5 فضائی میزبان شامل تھے اس طرح مجموعی طور پر جہاز میں سوار افراد کی تعداد 188 تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاز کو ریڈار پر مکمل طور پر غائب ہونے سے قبل واپس آنے کی ہدایت کی گئی تھی۔فلائٹ ریڈار ویب سائٹ کا کہنا تھا کہ یہ جہاز بوئینگ 737 تھا، ویب سائٹ کی ٹریکنگ کے مطابق اڑان بھرتے ہوئے جہاز کا رخ جنوب کی جانب تھا جو بعد میں شمال کی جانب ہوگیا اور سفر کا افسوسناک اختتام جاوا کے سمندر میں ہوا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv