تازہ تر ین

سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی رہائش گاہ سے بم برآمد

نیویارک(ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی رہائش گاہ سے بم برآمد ہوا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن کی رہائش گاہ سے دھماکا خیز ڈیوائس ملی ہے۔سابق صدر بل کلنٹن کے گھر کوریئر سروس کے ذریعے کوئی چیز بھیجی گئی تھی اور پیکٹ کی تلاشی لینے پر اس میں سے دھماکا خیز ڈیوائس برآمد ہوئی۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق صدر بارک اوباما کے گھر بھی مشتبہ پیکٹ بھیجے جانے کی اطلاع ہے تاہم امریکی سیکرٹ سروس کے مطابق سابق صدر اوباما کے گھر بھیجے جانے والا مشتبہ پیکٹ روک لیا گیا ہے۔سیکیورٹی اداروں نے دھماکا خیز ڈیوائس اور مشتبہ پیکٹ بھیجے جانے کے واقعات کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv