تازہ تر ین

دپیکا پڈوکون اپنے ہونے والے شوہر سے زیادہ دولت مند نکلیں

ممبئی(ویب ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنے ہونے والے شوہر رنویر سنگھ سے زیادہ دولت مند نکلیں۔اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی ہونے کے ساتھ پاور کپل بھی ہیں، دونوں کی مقبولیت ایک دوسرے سے بالکل بھی کم نہیں تاہم دپیکا آمدنی میں رنویر سے آگے نکل گئیں۔فوربز 2017 کے سروے کے مطابق بالی ووڈ کی سب سے زیادہ آمدنی والی اداکاراﺅں میں دپیکا پڈوکون چھٹے نمبر ہیں، ان کے اثاثوں کی مالیت 11 ملین ڈالرز ہے جو 80 کروڑ بھارتی روپے بنتے ہیں۔ اس آمدنی میں ان کی فلموں اوراشتہارات وغیرہ کی آمدنی بھی شامل ہے۔دوسری جانب رنویر سنگھ فوربز کی فہرست میں سب سے زیادہ آمدنی والے اداکاروں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں، رنویر سنگھ کے کل اثاثوں کی مالیت 10 ملین ڈالرز تقریباً 76 کروڑ بھارتی روپے ہے۔یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون بالی ووڈ کی واحد اداکارہ ہیں جو اداکاروں کے مقابلے زیادہ معاوضہ لیتی ہیں۔ فلم ”پدماوت“ میں دپیکا نے 12 کروڑ معاوضہ لیاتھا جب کہ رنویر سنگھ کو سات سے آٹھ کروڑ معاوضہ دیا گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv