تازہ تر ین

جعلی اکاؤنٹس کیس میں بڑی پیش رفت، ’ماسٹر مائنڈ‘ گرفتار

جدہ (ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرائم پولیس آرگنائزیشن (انٹرپول) نے منی لانڈرنگ اسکینڈل اور جعلی اکاو¿نٹس کیس کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔منی لانڈرنگ اور جعلی اکاو¿ٹس اسکینڈل کے اہم ملزم اسلم مسعود کو انٹرپول نے لندن سے جدہ جاتے ہوئے ایئرپورٹ پر گرفتار کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلم مسعود اومنی گروپ کے چیف فنانشل افسر ہیں، جن کی گرفتاری کو اس کیس میں بہت بڑی پیش رفت سمجھا جارہا ہے۔ادھر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلم مسعود ہی جعلی اکاو¿نٹس کیس کا اصل ماسٹر مائنڈ ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اسلم مسعود کی گرفتاری اس کیس میں ادارے کی بہت بڑی کامیابی ہے، اور اسی کی مدد سے مزید نام سامنے آئیں گے اور کامیابیاں حاصل ہوں گی۔واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے 6 جولائی کو حسین لوائی سمیت 3 اہم بینکرز کو منی لانڈرنگ کے الزامات میں حراست میں لیا گیا تھا۔حسین لوائی اور دیگر کے خلاف درج ایف آئی آر میں اہم انکشاف سامنے آیا تھا جس کے مطابق اس کیس میں بڑی سیاسی اور کاروباری شخصیات کے نام شامل تھے۔ایف آئی آر کے متن میں منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں اور افراد کو سمن جاری کیا گیا جبکہ فائدہ اٹھانے والے افراد اور کمپنیوں سے وضاحت بھی طلب کی گئی تھی۔ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا تھا کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ 6 مارچ 2014 سے 12 جنوری 2015 تک کی گئی جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے آصف زرداری اور فریال تالپور کو مفرور بھی قرار دیا گیا تھا۔جس کے بعد جعلی اکاو¿نٹس کیس اور 35 ارب روپے کی فرضی لین دین سے متعلق کیس میں ایف آئی اے کی درخواست پر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔تاہم چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے اس بات سے انکار کیا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دونوں رہنما منی لانڈرنگ کیس میں ملزم ہیں۔جس کے بعد نگراں حکومت کی جانب سے آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا تھا۔بعدازاں فریال تالپور نے لاڑکانہ میں سندھ ہائیکورٹ کے ڈویڑن بینچ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی تھی۔علاوہ ازیں 35 ارب روپے کے جعلی اکاو¿نٹس کیس میں 15 اگست کو ایف ا?ئی اے نے اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید اور عبدالغنی مجید کو گرفتار کرلیا تھا لیکن ملزمان کی جانب سے صحت کی خرابی کا دعویٰ کیا گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv