تازہ تر ین

پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ میں کیمبرین پیٹرول مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ میں کیمبرین پیٹرول مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیمبرین پیٹرول کے مقابلے برطانیہ کے شہر ویلز میں ہوئے جہاں پاک فوج کی ٹیم نے مسلسل چوتھی بار گولڈ میڈل حاصل کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستانی بہادر نوجوانوں پر مشتمل ٹیم کا تعلق ناردرن لائٹ انفینٹری سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اکتوبر سے شروع ہونے والے مقابلوں میں 34 ممالک کی 131ٹیموں نے شرکت کی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv