تازہ تر ین

امریکا کا پادری کی رہائی کے بعد ترکی پرعائد پابندیاں اٹھانے کا عندیہ

انقرہ(ویب ڈیسک) امریکا نے امریکی پادری اینڈریو براﺅنسن کی رہائی کے بعد ترکی پر عائد پابندیاں اٹھانے کا عندیہ دے دیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومیو نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں ترکی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انقرہ میں ترک صدر طیب اردوان اور ترک وزیرخارجہ میولوت چاوش اوغلو سے ملاقات کی جس میں سعودی صحافی کیس کے علاوہ ترکی پر عائد پابندیوں پر بھی بات چیت کی گئی۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ نے ترکی پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی پادری اینڈریو براﺅنسن کی رہائی کے بعد ترکی پر عائد امریکی پابندیاں اٹھائی جا سکتی ہیں کیوں کہ ترکی پرعائد بیشتر پابندیوں کا تعلق امریکی پادری کی گرفتاری سے تھا جن کا اب جواز نہیں بنتا۔دوسری جانب ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے عائد پابندیوں کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا اور اس قسم کے فیصلوں سے ممالک کے تعلقات کشیدہ ہوتے ہیں لہذا ان معاملات پر پابندیاں عائد نہیں ہونی چاہیے۔واضح رہے ترکی نے دہشت گردوں سے روابط کے الزام میں امریکی پادری اینڈریو براﺅنسن کو حراست میں لے کر ان پر متعدد پابندی عائد کی تھی جس پر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی گئی تھیں تاہم رواں ماہ ترکی کی عدالت نے امریکی پادری پر عائد سفری پابندیاں ختم کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv