تازہ تر ین

وزیراعظم ہاﺅس میں نیلامی کیلئے رکھی گئی گاڑیوں میں خریداروں کی عدم دلچسپی،صرف ایک ہی فروخت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے تحت گاڑیوں کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ آج ہوا تاہم نیلامی کے دوران 49 گاڑیوں میں سے صرف ایک ہی گاڑی فروخت کی جاسکی۔وزیراعظم ہاﺅس کے زیراستعمال گاڑیوں کی نیلامی کے دوسرے مرحلے میں 49 گاڑیوں کو نیلامی کےلئے پیش کیا گیا جن میں بم پروف اور بلٹ پروف گاڑیاں بھی شامل تھیں۔نیلامی کا آغاز دن 12 بجے شروع ہوا جس کے دوران صرف ایک گاڑی 90 لاکھ روپے میں نیلام ہوسکی اور دوپہر 2 بجے نیلامی کا عمل مکمل کیا گیا۔کسٹم حکام کے مطابق 25 اکتوبر کو دوبارہ نیلامی کی جائے گئی اور آئندہ گاڑیوں کی نیلامی وزیراعظم ہاو?س کے بجائے آئی نائن ڈرائی پورٹ پر کی جائے گی۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاو?س تک لوگوں کی رسائی آسانی سے ممکن نہیں اور لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ ان گاڑیوں میں خصوصیات ہیں، اس لیے قیمت زیادہ ہے۔یاد رہے کہ گاڑیوں کی نیلامی کے پہلے مرحلے میں 102 گاڑیاں رکھی گئیں تھیں جس میں سے 62 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv