تازہ تر ین

فخرپاکستان کے بدقسمت پلیئرزکی فہرست میں شامل

ابوظہبی(نیوزایجنسیاں)پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے دوران جب بیٹنگ لائن لڑکھڑائی تو فخر زمان مردِ بحران ثابت ہوئے اور ٹیم کو مشکل حالات سے نکالا، لیکن اپنی سنچری بنانے سے قبل خود ہی لڑکھڑا گئے۔اوپنر 94 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو آٹ ہوگئے۔آﺅٹ ہونے کے ساتھ ہی فخر زمان اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری سے چند رن قبل آﺅٹ ہونے پاکستان کے چوتھے بدقسمت بلے باز بن گئے۔ان سے قبل عاصم کمال 2003 میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے ڈیبیو میں 99 رنز بنانے کے بعد آٹ ہوگئے تھے۔پاکستان کے 90 اور 100 رنز کے درمیان آﺅٹ ہونےوالے پہلے بدقسمت کھلاڑی عبدالقادر تھے جو اکتوبر 1964 میں آسٹریلیا کے ہی خلاف اپنے ڈیبیو میں 95 رنز بنانے کے بعد آٹ ہوئے تھے۔ان کے علاوہ چوتھے بلے باز تسلیم عارف تھے جو جنوری 1980 میں روایتی حریف بھارت کے خلاف 90 رنز بنانے کے بعد آٹ ہوگئے تھے۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے پہلے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر آٹ ہونے والے کھلاڑی ایف ایس جیکسن تھے جو جولائی 1893 میں آسٹریلیا کے خلاف 91 رنز بنا کر آٹ ہوگئے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv