تازہ تر ین

ترکی اور سعودی عرب لاپتہ صحافی کے معاملے پر ’مشترکہ ورکنگ گروپ‘ کے قیام پرمتفق

انقرہ(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ٹیلیفون پر ترکی کے صدر طیب اردگان سے لاپتہ صحافی جمال خشوگی کے معاملے پر بات چیت کی۔ استنبول کے سعودی قونصل خانے میں لاپتہ ہوجانے والے صحافی جمال خشوگی کا معاملہ عالمی قوتوں کی توجہ حاصل کرنے کے بعد اب سعودی عرب اور ترکی کے ساتھ ساتھ عالمی تناﺅکا باعث بن گیا ہے۔گزشتہ شب سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ترکی کے صدر طیب اردگان کو فون کیا اور سعودی صحافی کی گمشدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوں نے اس سنگین معاملے کے ہر پہلو پر تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر ترک صدر طیب اردگان نے جمال خشوگی کی گمشدگی پر مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کی تجویز دی۔ سعودی عرب کے فرمانروا نے ترک صدر کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے تجویز پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب اپنے برادر ملک ترکی کے ساتھ خوش گوار تعلقات کا خواہاں ہے اور تعلقات کو گزند پہنچانے والے کسی معاملے کو حل کیے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv