تازہ تر ین

صحافیوں، ایڈیٹروں اور دیگر میڈیا کارکنوں کے لئے سی پی این ای ہیلپ لائن کا افتتاح

کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کا صحافیوں، ایڈیٹروں اور دیگر میڈیا کارکنوں کے جسمانی تحفظ، ڈیجیٹل سیکورٹی اور ذہنی تناو¿ کی شدید صورتحال پر فوری مدد کے لئے سی پی این ای ہیلپ لائن کا اجراءمیڈیا میں موجود خوف، غیر یقینی اور عدم تحفظ کی موجودہ صورتحال کے پس منظر میں ایک خوش آئند قدم ہے۔ ان خیالات کا اظہار سی پی این ای کے زیر اہتمام منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں کیا گیا، جس میں ایڈیٹروں، مختلف میڈیا تنظیموںکے رہنماو¿ں اور صحافیوں نے شرکت کی۔ سی پی این ای کی پروجیکٹس اینڈ پروگرامز کمیٹی کے چیئرمین عامر محمود نے کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا میں صحافیوں کے لئے خطرناک قرار دیئے جانے والے ممالک میں سر فہرست ہے، یہاں صحافیوں کو قتل، دھمکیوں، ہراساں کرنے، خوف اور ڈیجیٹل عدم تحفظ کا سامنا ہے۔ اس صورتحال میںسی پی این ای ہیلپ لائن اہم قدم ثابت ہوگا۔ عامر محمود نے مزید کہا کہ سی پی این ای بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری سمیت اخبارات، میڈیا اداروں، صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جدوجہد میں مصروف ہے۔سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے کہا کہ سی پی این ای سیکریٹریٹ میں قائم کردہ سی پی این ای ہیلپ لائن کے ذریعے صحافیوں، ایڈیٹروں اور دیگر میڈیا کارکنوں کو بروقت جسمانی تحفظ، ڈیجیٹل سیکورٹی اور نفسیاتی مسائل کے ضمن میں متعلقہ شعبہ کے ماہرین سے مفت مشورہ اور ممکن فوری مدد فراہم کی جا سکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت صحافیوں کی بڑی تعداد کو ہراساں کرنے اور جسمانی تحفظ کے حوالے سے مسائل درپیش ہیں، اور ان کا کوئی پرسان حال بھی نہیں ہے۔ عدم تحفظ کی وجہ سے میڈیا کارکنوں میں ذہنی تناو¿ سے متعلق مسائل میں اضافہ ہوا ہے جس کے لئے سی پی این ای ہیلپ لائن انتہائی مددگار ہوگی۔ انہوں نے صحافیوں، ایڈیٹروں اور دیگر میڈیا کارکنوں پر زور دیا کہ وہ بلا جھجک اپنے مسائل کے حل کے لئے سی پی این ای ہیلپ لائن سے رجوع کریں۔اس موقع پر سی پی این ای کے سینئر رکن عبدالرحمان منگریو نے ہیلپ لائن کے باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دفتری اوقات میں ہیلپ لائن نمبر021-111 276 375 یا موبائل نمبر 0333-6276375 کا اعلان کیا۔ قبل ازیں سی پی این ای کی میڈیا سیفٹی اور سیکورٹی کے چیئرمین اکرام سہگل کے نمائندہ لیفٹیننٹ کرنل (ر) عاشق حسین ملک اور محمد انیس دانش نے میڈیا کے اداروں، صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کی، جبکہ روبینہ رشید اور عبدالرحیم موسوی نے سی پی این ای کے پروجیکٹس کے حوالے سے شرکاءکو معلومات فراہم کیں۔ پروگرام سے حامد حسین عابدی، کمال صدیقی، غلام نبی چانڈیو، حسن عباس اور عبدالرحمان منگریو نے بھی خطاب کیا، جبکہ سینئر اراکین اعجازالحق، مقصود یوسفی، عبدالخالق علی، فیصل شاہجہاں، غلام نبی چانڈیو، عدنان ملک، احمد اقبال بلوچ، مظفر اعجاز، شیر محمد کھاوڑ، میاں طارق، بشیر احمد میمن، محمود عالم خالد، سلمان قریشی، محمد طاہر، محمد تقی علوی، سید رضا شاہ، عثمان عارب ساٹی، محمد جعفر جتوئی، ناصر خٹک، زاہدہ عباسی، حمیدہ گھانگھرو اور سدرہ کنول سمیت سی پی این ای کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv