تازہ تر ین

ضمنی انتخابات میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی کا حکم جاری کر دیا : عثمان بزدار

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت وزےراعلیٰ آفس مےں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،جس مےں ضمنی انتخابات کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا تفصےلی جائزہ لیا گیا۔ وزےراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر جانبدار اور شفاف ضمنی انتخابات کے انعقاد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اورپرامن ضمنی انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی اور خلاف ورزی پر قانون حرکت مےں آئے گا،اس ضمن مےں اسلحہ کی نمائش پر پابندی کے فےصلے پر سختی سے عملدر آمد ےقےنی بنانا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ جےت کی خوشی مےں فائرنگ یا آتشبازی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آنا چاہیئے اوراس ضمن مےں تمام تر ا قدامات پہلے سے مکمل رکھے جائےں۔انہوںنے کہا کہ جےت کی خوشی مےں ہوائی فائرنگ ےا آتشبازی کرنے و الوں کے خلاف قانون کے تحت بلاامتےاز اےکشن ہو گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ہی پاکستان کواپنے پا¶ں پر کھڑا کریں گے۔ پاکستان بدلے گا اور کپتان ہی تبدیلی لے کر آئے گا۔وہ مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے جنہوںنے ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر لوگوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کو آج اس نہج پر سابق حکومتوں نے پہنچایا۔ ماضی کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑرہا ہے اور گزشتہ دس برس کے دوران قومی وسائل کو بے دردی سے ضائع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے قومی اداروں کے ساتھ ملکی معیشت کو بھی تباہ و برباد کیا اور پاکستان کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا گیا۔سابق ادوار میں قومی معیشت کے ساتھ جو گھنا¶نا کھیل کھیلا گیا وہ نا قابل معافی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے قدرتی آفات سے آگاہی اور بچاﺅ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیشگی اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کر کے قدرتی آفات اورناگہانی حادثات کے نقصانات کوکم کیا جا سکتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کرنے کےلئے جدید سہولیات کو بروئے کارلانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور حادثات سے نمٹنے کیلئے جدید تقاضوں کے مطابق خصوصی تربیت ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں ثقافتی، ادبی و علمی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے اور مقامی فنکاروں کی خصوصی طور پر حوصلہ افزائی کی جائے۔ تناﺅ کے ماحول میں ثقافتی ، ادبی و علمی سرگرمیوں کا فروغ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ محکمہ اطلاعات و ثقافت اس حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرے۔یہ بات انہوں نے آج یہاں صوبے میں ثقافتی ،ادبی و علمی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کے موقع پر کہی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزےراعلیٰ آفس مےں تحریک انصاف آزاد جمو ںو کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمو دنے ملاقات کی ۔دونوں رہنماو¿ں نے مقبوضہ کشمےر مےں نہتے کشمےری عوام پربھارتی ظلم و ستم کی شدےد مذمت کی اورکشمیری نوجوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کشمیری عوام کےساتھ یکجہتی کااظہار کےا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے آج وزےراعلیٰ آفس مےں پنجاب کی ہارٹی کلچر اتھارٹےز اورڈوےلپمنٹ اتھارٹیز کے چےئرمےنوں اور چےئر پرسنز نے ملاقات کی ۔وزےراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے شہروں کو خوب سے خوب تر بنانے کےلئے انفرادےت کے ساتھ کام کرنا ہے کےونکہ شہرےوں کو ہم سے بہت توقعات ہےں اورآپ نے ڈلےورکرکے اپنی نےک نامی مےں ا ضافہ کرنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ شہروں مےں سہولتےں بہتر بنانے کےلئے دن رات اےک کردےں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv