تازہ تر ین

وزیراعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی مراعاتی پیکیج لانے کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے اوور سیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی مراعاتی پیکج لانے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ آج اوور سیز پاکستانیوں سے ملاقات ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرنے جا رہے ہیں جس کے ذریعے ترسیلات زر میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی، رکاوٹیں دور کرنے سے ترسیلات زر 20ارب ڈالر سے بڑھا کر 40 ارب ڈالر تک کی جاسکتی ہیں۔انہوں نے بینکنگ چینلز کے ذریعے ترسیلات زر بڑھانے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ فلپائن یہ کارنامہ سرانجام دے چکا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو وطن واپسی پر امیگریشن کے حوالے سے درپیش مشکلات دور کرنے کیلئے بھی خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس امیگریشن کے حوالے سے مشکلات دور کرنے کے لیے پاکستانی سفارتخانوں کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تحفظات مﺅثر انداز میں دور کرنے کی واضح ہدایات بھی جاری کی جا چکی ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے اثاثوں اور جائیدادوں کا قبضہ مافیا سے مکمل تحفظ بھی یقینی بنائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv