تازہ تر ین

جسٹس انور کاسی کے خلاف مس کنڈکٹ کا کیس نہیں بنتا ، کونسل نے معزز چیف جسٹس کے خلاف شکایات کو مسترد کردیا

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 11 اکتوبر کو ہوا جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس انور کاسی کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا گیا۔اعلامیے میں بتایا گیاہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف 4 شکایات تھیں جن پر تفصیلی مشاورت سےفیصلہ ہواکہ جسٹس انور کاسی کے خلاف مس کنڈکٹ کا کیس نہیں بنتا جس کے بعد کونسل نے معزز چیف جسٹس کے خلاف شکایات کو مسترد کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو متنازع بیان پر عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی جس کی صدر مملکت سے منظوری کے بعد انہیں عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv