تازہ تر ین

پاکستان کے معاشی حالات 2سال بعد بھی جُوں کے تُوں رہیں گے :ورلڈ بنک کی تہلکہ خیز رپورٹ

واشنگٹن (ویب ڈیسک) ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورت حال دو سال تک نازک رہے گی، پاکستان کو شرح نمو میں اضافے کےلئے مزید سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہو گا۔اپنی نئی رپورٹ میں زور دیتے ہوئے ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کو بڑھتے ہوئے خسارے کو پائیدار بنیادوں پر کم کرنے کی ضرورت ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان جنوبی ایشیا کا واحد ملک ہے جس کے وسائل محدود اور اخراجات زیادہ ہیں، پاکستان چڑھتی اور گرتی معیشت کے حصار میں پھنسا ہوا ہے، اسے شرح نمو میں اضافے کےلئے مزید سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہو گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv