تازہ تر ین

گھر ہرآدمی کا بنیادی حق ،ہر غریب کیلئے گھر کے خواب کی تکمیل کیلئے کام کرنا چاہیے: آغا باقر ، چین ہمارا بہترین دوست حکومت پر معاشی حملہ چین کی مدد سے پسپا ہوسکتا ہے: اعجاز حفیظ ، عمران خان قوم کی آخری امید ہیں وہ گئے تو نظام نہیں بچے گا: سردار حیات ، تحریک انصاف کی حکومت آتے ہی 30 سال سے لوٹنے والے واویلا کرنے لگے ہیں: وسیم اختر، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگوکرتے ہوئے میزبان تجزیہ کار آغا باقر نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی ، معاشی ،معاشرتی اور اقتصادی حالات ماضی کے برعکس حکومت کے آغاز کیساتھ حرارت اختیار کر رہے ہیں، جو سمجھ سے بالاتر ہیں۔ سیاسی حرارت ہے مگر ایسے اقدامات ضرور کیے جائیں گے جو ملک و قوم کے لیے فائدہ مند ہوں گے۔ عمران خان کے دورہ چین کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ اپوزیشن احتجاج اور حکومت احتساب پر ڈٹی ہوئی ہے۔گھر ہر آدمی کا بنیادی حق ہے، ہر غریب کے لیے گھر کے خواب کی تکمیل کے لیے ٹیمیں تشکیل دینا لازمی امر ہے۔کم از کم لوگوں کواپنے بچوں کے لیے چھت نصیب ہونی چاہئے۔کالم نگارچوہدری وسیم اختر رامے کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت آتے ہی 30 سال سے لوٹنے والے واویلا کرنے لگے ہیں، حکومت کو 3 ماہ تو دیں۔ 50 لاکھ گھروں کے حوالے سے لاونچ کیے جانے والے سٹرکچر پر 60 سے 65 فیصد کام ہو چکا ہے۔شہروں اور تحصیلوں میں حکومتی اراضی کو ہاوسنگ کے نام پر ٹرانسفر کیا جائیگا۔ جسکے بعد تعمیری ڈھانچہ بنایا جائیگا۔ حکومتی ٹیم سے چین، کوریاسمیت 3 ممالک کی کمپنیوں کی ملاقات ہوئی ہے جو پاکستانی کمپنیوں کیساتھ ملکرکام کرنا اور سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔ ان گھروں میں دو بیڈ روم کے ڈبل سٹوری فلیٹ کی قیمت 8لاکھ اور4مرلہ کے گھر کی قیمت 16لاکھ رکھی گئی ہے جو 25 سال کی قسطوں میں ادا کی جائے گی۔ سرکاری زمینوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے، بلڈنگز بنانے کے لیے بجٹ میں فنڈز لائے جا رہے ہیں۔جوسرکاری زمینیں واگزار کروائی گئیںوہ غیر قانونی قبضہ گروپس سے کروائی گئی ہیں۔ پاکستان کی خارجہ پالیسیز ملک کے چیف ایگزیکٹیو کی مشاورت سے عمل میں آئی ہے ۔اپوزیشن کے احتجاج سے عمران خان کو کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ خود کنٹینر جیسی سہولتیں دینے کو تیار ہیں۔ کالم کار اعجاز حفیظ نے کہا کہ پاکستان میں سب سے خطرناک لینڈ مافیا ہے۔ عوام کی یہ حالت ہے کہ ”جہاں پناہ مجھے بازوﺅں میں لے لیجئے ،میری تلاش میں ہیں گردشیں زمانے کی ۔ڈالر کی قیمت میں اضافے سے لگتا ہے عمران خان کی حکومت پر معاشی حملہ ہوا ہے۔سوال ہے کہ کیا عمران اس حملے کو ناکام بنانے کی پوزیشن میں ہیں؟ چین ہمارا بہترین دوست ہے ، حکومت پر معاشی حملہ چین کی مدد سے پسپا ہو سکتا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے الیکشن جیتنے کے دوروز بعد ہی کہہ دیا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا۔ اپوزیشن کی غلطیاں ہی ہم بھگت رہے ہیں ، یہ اپوزیشن نہیں عذاب کی ایک قسم ہے۔ عمران خان کی حکومت انقلاب کا نام ہے۔حکومت کی خارجہ پالیسی واضح نظر نہیں آرہی، وزیر خارجہ کی جگہ عمران خان کو خود پاکستانی کمیونٹی سے جا کر خطاب کرنا چاہئے تھا،کئی دورے کر لینے چاہئے تھے۔لگتا نہیں عمران خان چین سے امریکہ جائیں گے۔ نواز شریف بیرونی دوروں کے بادشاہ تھے،پتا نہیں عوام کو انہیں اور کتنا بھگتنا ہے۔ عمران خان کو آئی ایم ایف کے حوالے سے خودکشی جیسے بیان نہیں دینے چاہئے تھے۔ حکومت کو ان بیانات سے بڑا سیاسی دھچکا لگا ہے۔ن لیگ کا سخت احتجاج 200 لوگوں پر مشتمل تھا۔تجزیہ کار سردار حیات نے کہا کہ عمران خان کو کسی نے بھی ناکام کیا تو یہ سسٹم نہیں بچے گا۔اپوزیشن اور اپوزیشن سے باہر تمام سیاستدانوں کی انشورنس پالیسی عمران خان ہیں۔ عمران خان عوام کی آخری امید ہیں، وہ گئے تو نظام نہیں بچے گا۔عمران خان کو لوگوں نے لوٹی ہوئی دولت کی واپسی، اداروں کی تعمیر اور ملک کی خوشحالی کے لیے ووٹ دیا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد عمران خان کو عوام نے ٹوٹ کر چاہا ہے۔تنقید کرنے والے تو 35 سال میں ایک گلاس خالص دودھ عوام کو نہیں دے سکے۔عمران خان اپوزیشن کو ساتھ ملا لیں تو عوام کہاں جائیں گے۔چین کیساتھ سی پیک کے منصوبوں کی از سر نو بحالی سے اربوں ڈالرز کی بچت ہوگی۔ عمران خان سادگی کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔حکومت کے پاس آئی ایم ایف کے علاوہ آپشنز نوٹ چھاپ کر افراط زرلانا، ملک کی کوئی چیز بیچ کر ملک چلانا یا بڑے 100کرپٹ بندوں کو پکڑ کر ان پر سعودی فارمولا لگائیں اور ان سے 20سے 25 د ن میں 100 ارب ڈالر نکلوائیں۔ عمران خان کو سعودی فارمولا لگانا چاہئے تھا۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میں اجلاس میں شرکت کے لیے نیب کی حراست سے کچھ دیر کیلئے آسکتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv