تازہ تر ین

سرکاری ڈرائیور بھی ای چالاننگ کی زد میں آئینگے ، جرمانہ بھی اپنی جیب سے دینگے

لاہور (کرائم رپو رٹر) سرکاری ڈرائیور ز بھی ای چلاننگ کی زد میں ، ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑانے والے سرکاری ڈرائیور وںکے خلاف بھی پنجاب حکومت کی جانب سے شکنجہ سخت، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صور ت میں سرکاری ڈرائیور جرمانہ اپنی جیب سے ادا کریں گے ، محکمہ پی اینڈ ڈی کا ڈرائیورز کی غفلت پر مالی معاونت نہ کرنے کا فیصلہ ۔ذرائع کے مطابق ای چالاننگ کے ذریعے ٹریفک قوانین کی دھجیاں بکھیرنے والے سرکاری ڈرائیور زکو بھی حکومت پنجاب کی جانب سے ریڈ سگنل دیدیا گیا ہے ۔ ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی پر سرکاری خزانے سے چالان یا جرمانہ ادا نہیں کیا جائے گا ۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ڈرائیور ز کی ذاتی ذمہ داری قراردیدی گئی ہے جس کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر نے والے سرکاری ڈرائیور جرمانہ اپنی جیب سے ادا کرینگے جبکہ محکمہ پی اینڈ ڈی نے ڈرائیورز کی غفلت پر مالی معاونت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv