تازہ تر ین

کراچی: رانگ وے گاڑی چلانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم

کراچی(ویب ڈیسک) ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ نے رانگ وے آنے والے افراد کو گرفتار کرکے گاڑی ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔کراچی پولیس کی تاریخ میں اہم فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں میں رانگ وے ا?نے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے رانگ وے آنے والے افراد کو گرفتار کرکے ان کی گاڑی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے جس پر شہر کے تمام علاقوں میں عمل شروع کردیا گیا ہے۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کا حکمنامہ ملتے ہی 2 پولیس اہلکار بھی حکم نامے کا شکار ہوگئے، رانگ وے ا?نے والے دونوں اہلکاروں اور دیگر شہریوں کو تھانے منتقل کردیا گیا۔پولیس ترجمان کا کہنا ہےکہ ایڈیشنل آئی جی نے قواعد اور ضوابط پر پابندی کروانے کے لیے احکامات دیئے ہیں اور رانگ وے ا?نے پر گرفتاری دفعہ 279 کے تحت کی جارہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv