تازہ تر ین

اداکار بھی وفاقی وزراء کی غلطیاں پکڑنے لگ گئے

لاہور (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ حریم فاروق نے فواد چوہدری کی بڑی غلطی پکڑ لی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”پرواز ہے جنون “ پہلی پاکستانی کمرشل فلم ہے جو سعودی عرب میں نمائش کے لیے پیش کی جائیگی، فلم رواں ماہ11 اکتوبر کو سعودی عرب کی اسکرینز پر ریلیز ہوگی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ا?نے والے مہینوں میں مزید پاکستانی فلمیں پوری دنیا میں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی انشا اللہ۔تاہم اداکارہ حریم فاروق نے فواد چوہدری کی غلطی پکڑ لی اور کہا کہ انتہائی آداب کے ساتھ لیکن ‘پرچی’ وہ پہلی پاکستانی فلم تھی جو جنوری 2018ئ میں کمرشل بنیادوں پر سعودی عرب میں ریلیز کی گئی۔سینما کی ترقی دیکھ کر مجھے بہت خوش ہو رہی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے پرواز ہے جنون کی ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر، احد رضامیر اور کبریٰ خان کی فلم ”پرواز ہے جنون “ عیدالاضحی پر نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی، فلم شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی تھی۔جب کہ دوسری طرف پاکستانی اداکارہ و پروڈیو سر حریم فاروق نے کہا کہ پاکستان میں فلم پروڈکشن کا معیار بہتر ہوا ہے، کامیڈی اور رومانٹک فلمیں بنانے کی ضرورت ہے، مسائل سے دوچارلوگوں کے اداس چہروں پرمسکراہٹ آنے سے وہ چند لمحوں کیلئے اپنی پریشانی بھول کر آئندہ بھی سینمائ گھروں کا رخ کرینگے۔ ایک انٹرویو میں حریم فاروق نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ ضروری فلم بینوں کو سینما گھروں میں لانا ہے، اس کیلئے سب کومل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔
نہوں نے کہا کہ پاکستان میں فلم پروڈکشن کا معیار بہتر ہوا ہے، پروڈکشن اداکاری سے زیادہ مشکل کام ہے، اس میں ا?پ کو فلم کی شوٹنگ سے نمائش تک تمام معاملات کو دیکھنا پڑتا ہے۔ جہاں کہیں بھی ا?پ سستی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو اس کا خمیازہ بھی خود کو بھگتنا پڑتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv