تازہ تر ین

اپنے مذہب کی توہین پرکانرکی ٹیم کو ماراپیٹا،خبیب

ماسکو(نیوزایجنسیاں) روس سے تعلق رکھنے والے یو ایف سی کے مسلمان اسٹار فائٹر خبیب نرماگونیودف کا کہنا ہے کہ ان کے حریف کانر میک گریگر کی ٹیم نے ان کے مذہب، ملک اور والد کے بارے میں باتیں کہیں تو وہ اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ سکے اور حریف ٹیم پر چڑھ دوڑے۔لاس ویگاس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی فائٹر کا کہنا تھا کہ لوگ میرے بارے میں بات کر رہے ہیں کہ میں نے رِنگ کے جنگلے سے چھلانگ لگائی اور حریف ٹیم کے ساتھ مار پیٹ کی، لیکن کوئی یہ نہیں دیکھ رہا کہ اس نے بروکلن میں راہگیروں پر بس چڑھا دی تھی اور انہیں تقریبا مار ہی ڈالا تھا۔خبیب نماگونیودف کا کہنا تھا کہ انہوں نے میرے مذہب، میرے ملک اور میرے والد کے بارے میں بات کی جس کی وجہ سے مجھے غصہ آیا۔انہوں نے کہا کہ ان کے والد نے ہمیشہ اچھا برتا کرنے کی تلقین کی ہے اور ان سے جو بھی ہوا ہے وہ ان کی شخصیت نہیں تھی۔روسی فائٹر نے اپنے برتا ﺅپر اپنے حامیوں اور امریکی ریاست نیواڈا کے ایتھلیٹک کمیشن سے معذرت بھی کی۔مکس مارشل آرٹس کے سب سے بڑے مقابلے میں خبیب نرماگونیودف نے آئرلینڈ کے کانر میگریگر کو شکست دے کر یو ایف سی لائٹ ویٹ چیمپیئن شپ جیت لی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv