تازہ تر ین

دبئی ٹیسٹ :پاکستان پہلی اننگز میں 482پر آﺅٹ

دبئی(نیوزایجنسیاں)دبئی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 482 رنز بنا کر آل آٹ ہوگئی جس کے بعد آسٹریلیا نے دن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 30 رنز بنا لیے۔عثمان خواجہ 17اورایرون فنچ13رنزکیساتھ کریزپرموجودہیں۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے دوسرے روز اپنی نامکمل اننگز کا آغاز 255 رنز تین وکٹوں کے نقصان سے کیا تو حارث سہیل اور محمد عباس کریز پر موجود تھے۔دونوں بلے بازوں نے مجموعی اسکور میں 5 رنز کا اضافہ ہی کیا تھا کہ محمد عباس پیٹر سڈل کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، وہ 26 گیندوں پر ایک رنز ہی بنا سکے۔دوسرا روز پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل کے نام رہا جنہوں نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی۔چوتھی وکٹ کی شراکت میں حارث سہیل اور اسد شفیق نے 150 رنز بنائے۔ حارث سہیل 110 اور اسد شفیق 80 رنز بنا کر آٹ ہوئے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر سڈل نے 3، نیتھن لیون نے دو جب کہ جون ہولاند، مارنس لیبسچگنی اور مچل اسٹارک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل کھیل کے پہلے روز 2 سال بعد ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بننے والے محمد حفیظ کی شاندار سنچری اور امام الحق کے ساتھ 205 رنز کی اوپننگ شراکت نے پاکستانی اننگز کو ایک مستند بنیاد فراہم کی تھی۔پاکستان کی پہلی وکٹ 205 رنز پر گری جب اوپنر امام الحق 76 رنز بناکر آسٹریلوی باولر لیون کا نشانہ بنے، جس کے بعد ٹیم کے مجموعے میں محض 16 رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ 222 کے مجموعی اسکور پر اوپنر محمد حفیظ 126 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر پیٹر سڈل کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اظہر علی وکٹ پر آتے ہی پریشان نظر آئے، انہوں نے نہایت سست رفتاری سے بیٹنگ کی اور 80 گیندوں پر محض 18 رنز بناکر جون ہولینڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو قومی ٹیم کے 255 رنز تھے، حارث سہیل 15 رنز جبکہ نائٹ واچ مین کی حیثیت سے وکٹ پر آنے والے محمد عباس ایک رنز پر وکٹ پر موجود تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv