تازہ تر ین

ریمانڈ ختم ہونے تک شہبازشریف کی ضمانت نہیں ہوسکتی: شاہ خاور ، شہباز پر سنگین الزامات، اپوزیشن کو لیڈر تبدیل کرلینا چاہیے، مرتضیٰ ستی کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ سیون میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون شاہ خاور نے کہا ہے کہ چئیرمین نیب نے پاناما ریفرنسز فائل ہونے پر نواز شریف مریم نوا ز اور کیپٹن ر صفدر کو گرفتا ر نہیں کیا گیا تھا۔ شہباز شریف کی گرفتاری ہوئی ، ایسا پیمانہ ضرور ہونا چاہئے کہ چئیرمین نیب بتائیں کہ کچھ لوگوں کو گرفتار کیے بغیر انکا کیس عدالت میں کیوں بھیجا اور کچھ لوگوں کوگرفتار کیوں کیا گیا۔ حکومت کی ایماءپر بھی کاروائی زیادہ ہورہی ہے۔ عمران خان کے کل کے بیان سے تاثر ملتا ہے کہ چئیرمین نیب حکومتی دباﺅ سے نیب صوابدیدی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پکڑ دھکڑ تیز کردے۔حکومت کوکاروائی کا اختیار نیب پر چھوڑ دینا چاہئے نیب آزاد ادارہ ہے۔ نیب کے قانون میں 90 دن کا ریمانڈ لیا جا سکتا ہے، مزید ریمانڈ لینے کے لیے وجوہات بیان کرنا ہوں گی۔شہباز شریف کے خلاف سستی روٹی، صاف پانی سمیت دیگر انکوائریوں کا فیصلہ کیا جا چکا ہے ، انہیں لگاتار اب ان تحقیقات کا سامنا کرنا پڑے گا اور لمبے عرصہ تک ریمانڈ میں رکھا جائیگا۔ 14 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں ، شہباز شریف کی گرفتاری سے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے لیے عوام میں ہمدردی کا عنصر بھی پیدا ہو سکتا ہے۔جب تک شہباز شریف کو کسی عدالت سے سزا نہ ہو جائے اور آرٹیکل 63 کے تحت نا اہل نہ ہو جائیںوہ قومی اسمبلی کے ممبر اور اپوزیشن لیڈر برقرار رہیں گے۔ آرٹیکل 199 کے تحت شہباز شریف ضمانت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں مگر جسمانی ریمانڈ ختم ہونے تک ضمانت نہیں ہو سکتی۔ اگر شہباز شریف ریمانڈ کو چیلنج کرنا چاہیں تو رٹ پٹیشن کورٹ میں جمع کروا سکتے ہیں۔ پروگرام میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما غلام مرتضیٰ ستی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اس ملک کو لوٹا اور بدحالی کی طرف دھکیلا ہے۔ حکومت کی جانب سے کسی خاص پارٹی کو ٹارگٹ کرنے والی بات کیوں کی جاتی ہے۔ کراچی میں شرجیل میمن، مجید اے ملک، زیڈ اے اور پاکستان کے تگڑے لوگ اس نیٹ میں آئے ہوئے ہیں۔ عمران خان نے ذکر کیا کہ انہوں نے 33 ارب روپے سے زیادہ کی زمین لوگوں کو واگزار کروا کر دی، وہ ساری نواز شریف کی تو نہیں تھی۔ ن لیگ نے مری کے جنگل ضرور بیچے اور شاہد خاقان عباسی نے جنگل پر اپنا ہوٹل ضرور بنا لیا۔ انٹرنیشنل پاناما عمران خان یا اسٹیبلشمنٹ کا ایجنڈا نہیں تھا۔ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ مہاتیر محمد کے ملک سے بہتر پاکستان عوام کو دے کر جائیں گے تو ایسے میں تو سب کو اس عمل میں حصہ ڈالنا چاہئے۔ اسلامک دنیا میں پاکستان کی بہت اہمیت ہے ۔ عمران خان کرپشن میں جس جگہ پر ہاتھ ڈالیں گے ، انکا ہاتھ تو کٹ سکتا ہے لیکن وہ ہاتھ نہیں ہٹائیں گے۔ عدالتیں ، ادارے اور پولیس اپنے میرٹ پر کام کر رہے ہیں۔ عمران خان کے بنی گالا والے گھر کا نوٹس بھی لیا گیا ہے۔ بیلو وسل قانون پاس کرانے کی یقین دہانی عمران خان کی جانب سے کروائی گئی ہے، لوگ عمران خان کا ساتھ دیں گے۔ عمران خان کے ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی جائیگی مگر یہ لوگ پھر اپنے کیسز سنبھالتے نظر آئیں گے۔ شہباز شریف پر سنگین الزامات ہیں ، اپوزیشن کو اپوزیشن لیڈر ہی تبدیل کر لینا چاہئے۔عمران خان کے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کے بیان پر یو ٹرن لینے پر انہوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھنے سے لوگوں میں برداشت کی سکت نہیں رہے گی۔ مگر عوام یقین رکھیں کہ وہ لوگوں کو مکمل ریلیف دیں گے۔ وقتی طور پر مہنگائی کا ایشو آئیگا عمران خان دوبئی اور سعودیہ گئے ہیں اور کچھ چیزیں واپس لائے ہیں، اس معاملے کے حل کی طرف جایا جائیگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv