تازہ تر ین

پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز بیٹنگ جاری ،4وکٹوں کے نقصان پر 261رنز

دبئی(ویب ڈیسک ) پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز بیٹنگ جاری ہے۔جس میں پاکستان نے 4وکٹوں کے نقصان پر 261رنز بنا لئے ہیں۔دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں قومی ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز 255 رنز تین وکٹوں کے نقصان سے دوبارہ شروع کیا تو حارث سہیل اور محمد عباس مجموعی سکور میں 5 رنز کا اضافہ ہی کیا تھا کہ محمد عباس پیٹر سڈل کی گیند پر کلین بولڈ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے وہ 26 گیندوں پرمحض ایک رن ہی بنا سکے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم پہلے روز میچ کے اختتام پر مجموعی طور پر 255 رنز بناسکی۔جس میں اوپنر محمد حفیظ کی شاندار سنچری جبکہ امام الحق کی نصف سنچری بھی شامل ہے ،قومی ٹیم میں بلال آصف کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ، مارنوس لابوسشان اور ٹریوس ہیڈ اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv