تازہ تر ین

ثنا نے فلم ، ٹی وی‘سٹیج سے معاشرے کی اصلاح کا کام لینے کا اشارہ دیدیا

لاہور( شوبزڈیسک)فلمسٹار ثناءنے کہا ہے کہ ہمیں اپنا نام مہذب معاشروں کی فہرست میں شامل کرانے کےلئے قوانین کی پاسداری کرنا ہو گی ،کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہونا چاہیے ، کرپشن ایک ناسور ہے جسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلئے ایمر جنسی کا نفاذ کرنے کی ضرورت ہے ۔ ” این این آئی “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ فلم ، ٹی وی اور اسٹیج ایسے پلیٹ فارم ہیں جن سے معاشرے کی اصلاح کا کام لیا جا سکتا ہے لیکن اس کےلئے ضروری ہے کہ حکومت پالیسی بنائے اور ایسے پراجیکٹ تیار کئے جائیں جن میں تعلیم کا شعور ، قوانین سے آگاہی اور خصوصاً کرپشن کے خاتمے کےلئے اسکرپٹس ترتیب دئیے جائیں۔ ثناءنے کہا کہ پوری قوم چاہتی ہے کہ پاکستان میں مثبت تبدیلی آئے اور اس کےلئے نئی حکومت سے امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv