تازہ تر ین

کرس گیل نے سنچری کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

کنگسٹن(آئی ا ین پی) ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے سنچری کےساتھ لسٹ اے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا، کھلاڑیوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ گیل نے ویسٹ انڈیز میں جاری ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ میں بارباڈوس کےخلاف میچ سے قبل کہا تھا کہ یہ ان کے کیریئر کا آخری لسٹ اے میچ ہو گا۔، جارح مزاج بلے باز جمیکا کی نمائندگی کرتے ہوئے بارباڈوس کے خلاف آخری میچ میں جب بیٹنگ کیلئے آئے تو ساتھی کھلاڑیوں اور مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں نے انہیں زبردست انداز سے گارڈ آف آنر پیش کیا، گیل نے روایتی انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے 8چھکوں اور 10چوکوں کی مدد سے شاندار سنچری بنا کر کیریئر کے آخری لسٹ اے میچ کو یادگار بنا دیا۔میچ کے بعد گیل نے اپنے بیان میں کہا کہ جمیکا کیلئے آخری میچ میں سنچری بنانے پر بے حد خوشی ہو رہی ہے، گزشتہ 25 برسوں سے مسلسل کرکٹ کھیلنا میری بڑی کامیابی ہے اور میں ان لمحات کو ہمیشہ یاد رکھوں گا، 2001 میں لیون کے ساتھ پارٹنرشپ میرے لئے بہت یادگار لمحہ تھا اور یہ اب بھی میرے لئے بہت خاص ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2019 ورلڈ کپ میں ملک کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں اور مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv