تازہ تر ین

فواد عالم کے ساتھ نا انصافی نہیں کریں گے، انضمام الحق

دبئی(سی پی پی) چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ فواد عالم ہماری نظر میں ہے، ہم اس کے ساتھ نا انصافی نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر انضمام الحق کے ساتھ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر بھی موجود تھے ۔جب انضمام الحق سے سوال کیا گیاکہ آپ کو فواد عالم سے کیا مسئلہ ہے، آپ اسے مسلسل کیوں نظر انداز کر رہے ہیں تو قریب بیٹھے شعیب اختر بولے ‘انضی بھائی واقعی اس کا منتخب ہونا تو بنتا ہے، انضمام الحق جو صوفے پر دونوں پاﺅں سمیٹ کر بیٹھے تھے، سیدھے ہو کر بیٹھے، اپنے سیدھے ہاتھ کو داڑھی پر پھیرتے ہوئے مجھ سے مخاطب ہوئے اور بولے فواد عالم کتنے سال کا ہوگیا؟ میں نے کہا اس سال 8 اکتوبر کو 33 سال کا ہوجائے گا اور اس سے قبل انضمام مزید کچھ کہتے ، صحافی نے ایک اور سوال داغ دیا کہ دیکھیں انزی بھائی فرسٹ کلاس کرکٹ میں اس کے 11 ہزار رنز ہیں، 29 سنچریاں ہیں، اتنا تو اس کا حق بنتا ہے، ایک چانس ہی سہی ،انضمام الحق اپنے مخصوص دھیمے انداز میں بولے، دیکھو پہلے ہمارے مڈل آرڈر میں یونس اور مصباح تھے، میں بھی سمجھتا ہوں اسے ٹیسٹ ٹیم میں ہونا چاہیے، سچ پوچھو تو آئرلینڈ، انگلینڈ سیریز کیلئے میں نے سرفراز اور مکی آرتھر کو کہا فواد عالم اور سعد علی آپ دونوں میں سے ایک کو لے جائیں، لیکن کپتان اور کوچ نے سعد علی کو منتخب کرلیا، اب تم بتاﺅ کیا میں اسے زبردستی ٹیم میں شامل کرواتا؟ صحافی نے کہا انزی بھائی فواد عالم زندگی موت کا مسئلہ نہیں البتہ اب تو اس کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے، ‘اے’ ٹیم میں ہی موقع دے دیں، یہ سفارش نہیں فرسٹ کلاس کرکٹ میں اس کی اہلیت اور پرفارمنس تقاضہ کر رہی ہے، چیف سلیکڑ بولے آپ جذباتی نہ ہوں فواد عالم ہماری نظر میں ہے، ہم اس کے ساتھ نا انصافی نہیں کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv