تازہ تر ین

محمد حفیظ 10 سنچریاں بنا کر مشتاق محمد، مدثر نذر اور مصباح الحق کے ہم پلہ ہو گئے

دبئی(آئی ا ین پی)پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین محمد حفیظ نے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی دسویں سنچری ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے سابق ہم وطن کرکٹرز مشتاق محمد، مدثر نذر اور مصباح الحق کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا، حفیظ زیادہ سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر 13ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں، پاکستان کی جانب سے یونس خان 34 سنچریاں بنا کر سرفہرست ہیں۔ محمد حفیظ آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 126رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv