تازہ تر ین

سی پیک منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں، بلوچستان کو جائز حق دیں گے، وزیراعظم

کوئٹہ(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سی پیک کے منصوبوں کا ازسر نو جائزہ لے رہے ہیں اور بلوچستان کو اس کا جائز حق دیں گے۔وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ آمد پر زرغون روڈ اور ملحقہ سڑکوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے وزیراعظم کو صوبےکو درپیش مالی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاق بلوچستان کے ساتھ بطور پارٹنر کام کرےگا۔ان کا کہنا تھا کہ سابقہ تجربہ کار حکمرانوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، ہم کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جس پر بعد میں معذرت کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت مالی مشکلات کا شکار ہے، ہمیں امید ہے کہ ہم اس مشکل سے جلد چھٹکارا پالیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک معاہدے کا از سر نو جائزہ لے رہے ہیں، سی پیک میں بلوچستان کو جائز حصہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی اور گوادر بندرگاہوں کو فعال کیے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے۔بلوچستان کی مالی سمیت مجموعی صورتحال پر تفصیلی رپورٹ دی جائے، بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے وفاق بھرپور کردار ادا کرےگا۔وزیراعظم نے صوبائی سیکرٹریٹ میں گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے علیحدہ ملاقات بھی کی جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کی فلاح و بہود، ترقی و خوشحالی کے لئے تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کے لئے پرعزم ہے اور بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل جاری رہےگا۔
وزیراعظم کا سدرن کمانڈ کا دورہ
بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزراءکے ہمراہ سدرن کمانڈ کوئٹہ کے ہیڈ کوارٹر دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کوئٹہ ایئربیس پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو بلوچستان کی سیکیورٹی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کو خوشحال بلوچستان کے تحت صوبے کی سماجی و معاشی ترقی پر بھی بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کو سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی اور پاک افغان سرحد پر باڑ میں پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں استحکام کے بعد بلوچستان پر توجہ مرکوز کی ہے اور بلوچستان پاکستان کا معاشی مستقبل ہے۔وزیراعظم عمران خان نے صوبے کے امن و امان، سماجی و معاشی ترقی میں سیکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv