تازہ تر ین
saad rafiq

سعد رفیق کی منی ٹریل کا بھانڈا پھوٹ گیا

لاہور (این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ برادران کو 16اکتوبر کو طلب کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی سابق صوبائی وزیر سلمان رفیق کو پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی کیس میں 16 اکتوبر طلبی کے لئے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ۔ خواجہ برادران کو اپنی منی ٹریل ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آشیانہ سکیم سکینڈل میں سابق وزیر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، سلمان رفیق کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سعد رفیق کو فوری گرفتار اس لیے نہیں کیا جا رہا کہ ضمنی الیکشن میں کچھ روز باقی ہیں غالباً انہیں الیکشن لڑنے کا موقع دیا جائے گا۔ ان کے بھائی سلمان رفیق جو صوبائی وزیر تھے ان کو جلد گرفتار کیا جاسکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv