تازہ تر ین

نیب کے کمرہ عدالت میں خاتون وکیل نے اچانک ایسا کام کر دیا کہ جج سمیت سب دنگ رہ گئے

لاہور  نیب حکام نے سابق وزیرا علیٰ شہبازشریف کو احتساب عدالت میں پیش کر دیاہے تاہم اس موقع پر عدالت کے بعد ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ کمرہ عدالت کے اندر بھی رش کے باعث سماعت چیمبر میں جاری ہے تاہم اس موقع پر کمرہ عدالت نے خاتون وکیل نے نعرہ لگایا کہ ” شہباز تیرے جان نثار بے شمار بے شمار “۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج نجم الحسن شہبازشریف کے کیس کی سماعت کیلئے کمرہ عدالت میں آئے تو وہ رش دیکھ کر واپس چلے گئے ، اس موقع پر فاضل جج کا کہناتھا کہ غیر متعلقہ افراد کمرہ عدالت سے باہر چلے جائیں اور اگر رش اسی طرح برقرار رہا تو کیس کی سماعت کیسے ممکن ہو گی تاہم رش کم نہ ہونے پر جج واپس چیمبر میں چلے گئے ۔ اس کے بعد نیب اہلکار آئے اور انہوں نے وکلاءسے درخواست کی کہ وہ تھوڑی سی جگہ خالی کر دیں تاکہ شہبازشریف کو پیش کیا جا سکے اور کیس کی سماعت ہو سکے ۔لیکن رش کم نہ ہونے کی صورت میں احتساب عدالت کے جج نے شہبازشریف کے وکلاءکو اپنے چیمبر میں بلا لیا اور وہیں پر سماعت وہیں ہو گی۔ نیب اہلکار شہبازشریف کو رش کے باعث سیڑھیوں کے بجائے لفٹ کے ذریعے تیسری منزل پر لے گئے ہیں ۔،سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے وکیل امجد پرویز پیش ہوئے۔اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہبازاور سلمان شہباز بھی عدالت میں موجود ہے جبکہ ن لیگ کے رہنما مریم اورنگزیب،خرم دستگیر،مجتبیٰ شجاع الرحمان ،خواجہ احمدحسان،ملک احمدخان جوڈیشل کمپلیکس کے باہر موجود ہیں اور لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر جمع ہے اور ان کی جانب سے اپنے قائد کے حق میں نعرے بازی کی جارہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv