تازہ تر ین

شہباز کی گرفتاری کا مقصدضمنی الیکشن میں ہرانا نہیں:غیرجانبدارحلقے ، حکومت نے وزیراعظم ہاﺅس، گورنرہاﺅس عوام کیلئے کھولے، سادگی کفایت شعاری جیسے اچھے اقدام کئے ، یہ ٹھیک ہے کہ کچھ اقدامات سے مہنگائی بڑھی جس سے عوام کو تشویش ہے ، 45 دن میں کسی حکومت کی کارکردگی پر تنقیدد رست نہیں1½ سال تک موقع ملنا چاہئے

لاہور (سیاسی رپورٹر) ن لیگ، ان کے حمایتی اور کچھ مخصوص حلقوں کی جانب سے شہباز شریف کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کو ضمنی الیکشن سے جوڑا جا رہا ہے۔ اور کہا جا رہا ہے کہ ن لیگ پنجاب سے الیکشن جیت رہی ہے۔جبکہ غیرجانبدار تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 45 دن میں کسی بھی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ نہیں لیا جا سکتا ہے اگر ایسا ہے بھی تو تحریک انصاف نے سادگی مہم شروع کرتے ہوئے ایسے اقدامات کئے ہیں کہ آج تک تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی مثال کے طور پر عمران خان کا وزیراعظم ہاﺅس، چاروں گورنرز کا بڑے گورنر ہاﺅس عوام کے لئے کھول دینا اور اس میں نہ رہنے کا اعلان بہت بڑا اقدام ہے ۔ پروٹوکول کا خاتمہ اپنے لئے سکیورٹی اور کروفر کے نظام کی تبدیلی، بلٹ پروف گاڑیوں کی نیلامی، قبضہ گروپوں کے خلاف سخت ایکشن اور کئی دوسرے اقدامات ایسے ہیں جنہیں عوام میں سراہا گیا۔ البتہ زیادہ سے زیادہ ان کے خلاف کوئی بات ہے تو مہنگائی ختم نہ کرنا ہے تاہم کسی بھی حکومت کو 45 دن میں کریڈٹ یا ڈس کریڈٹ دینا زیادتی ہے۔اس کے علاوہ حکومت کا کوئی ایسا سکینڈل بھی سامنے نہیں آیا جس میں کوئی کرپشن کی ہو۔ تو پھر کس طرح شہباز شریف کی گرفتاری ن لیگ کو ضمنی الیکشن میں شکست دینے کی سازش ہو سکتی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر 56 کمپنیوں اور آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں کرپشن کی تحقیقات ان کے دور حکومت سے چل رہی ہیں۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے شہباز شریف تحقیقات کے دوران تمام منصوبوں میں کرپشن پر تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv