تازہ تر ین

کرپشن نے پاکستان کو کھوکھلا کیا ، طاقتور مافیا سے نمٹیں گے : عثمان بزدار

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے تجاوزات اور قبضہ مافےا کے خلاف مہم مےںغرےب اورعام آدمی کے خلاف کارروائی کی شکاےات کا نوٹس لےتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہداےات جاری کی ہےں کہ اس مہم مےں عام آدمی ،رےڑھی بان اور محنت کشوں کو تنگ نہ کےا جائے اورتجاوزات اور قبضہ مافےا کے خلاف مہم مےں طاقتور اوربااثر افراد کے خلاف موثر کارروائی پوری قوت سے جاری رکھی جائے ۔انہوںنے کہا کہ تحرےک انصاف عام آدمی کی جماعت ہے اورمےں قبضہ مافےا اورتجاوزات کے خلاف آپرےشن کی خود مانےٹرنگ کررہا ہوں ۔اس مہم مےں محنت کشوں اور غرےب عوام سے ان کے روزگار کے مواقع چھےننا ہرگزمقصد نہےں بلکہ مہم کا مقصد بااثر افراد سے قےمتی اراضی واگزار کرانا اورطاقتورقبضہ مافےا کا خاتمہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ عام آدمی کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی تو متعلقہ ا فسران سے باز پرس ہوگی۔درےں اثناءوزےراعلیٰ نے پرائےوےٹ ہسپتالوں اورکالجزکے امور کا جائزہ لےنے کےلئے ٹاسک فورس بنانے کا حکم دےا ہے اورےہ ٹاسک فورس پرائےوےٹ ہسپتالوں مےں فیس سٹرکچر،طبی سہولتوں کی فراہمی اور ڈاکٹروں کی بھرتی کے طرےقہ کار کا جائزہ لے گی۔وزےراعلیٰ ٹاسک فورس پرائےوےٹ ہسپتالوں مےںعلاج معالجے کی بہتر سہولتوں کی فراہمی اورعوام کو رےلےف کے لئے تجاوےز مرتب کرے گی۔وزےراعلیٰ نے پرائےوےٹ مےڈےکل کالجز مےں داخلے ،فےس،ڈاکٹروں کی بھرتی اورسہولتوںپربھی تفصےلی برےفنگ طلب کرلی۔خصوصی ٹاسک فورس،پرائےوےٹ مےڈےکل کالجز کے بارے مےں تفصےلی رپورٹ اوربہتری کےلئے تجاوےز پےش کرے گی۔وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے آج وزیراعلیٰ آفس میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے عمائدین کے وفود نے ملاقات کی۔۔ وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے آئے وفود کے مسائل ، سفارشات اور تجاویز سنیں اور عوام کے مسائل کے حل کےلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے-وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے عوام کے حالات بدلنے کا وعدہ پورا کریں گے-تعلیم، صحت اور صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اورہم ہر شہری کو اس کا حق دیں گے- انہوں نے کہاکہ برسوں گزر گئے لیکن پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی محرومیاں دور کرنے پر کسی نے توجہ نہ دی لیکن وزیر اعظم عمران خان نے پہلی مرتبہ پسماندہ اور محروم طبقے کے لئے آواز اٹھائی ہے- انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کو انتظامی بنیادوں پر صوبہ بنانے کے لئے کمیٹی کام کررہی ہے-دیہات بھی بدلیں گے اور شہروں میں بھی بہتری آئے گی-انہوںنے کہاکہ کلین اور گرین پنجاب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا انقلابی پروگرام ثابت ہوگا،عوام کو ریلیف دینے کے لئے دن رات کام کررہے ہیں-انہوں نے کہا کہ کرپشن کے ناسور نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کےا ہے اورملک کے پےچھے رہ جانے کی وجہ کرپشن اورصرف کرپشن ہے ۔ 22کروڑ عوام کو کرپشن فری پاکستان دےں گے۔وزےراعظم عمران خان نے کرپٹ عناصر کے خلاف زےروٹالرنس کی پالےسی اپنائی ہے۔ ملک کو لوٹنے والے عناصرپی ٹی آئی کی حکومت سے خوفزدہ ہےں۔ ہم نے ملک کوکرپشن سے پاک کرنا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پنجاب مےں ہر سطح پر مےرٹ اورشفافےت کو فروغ دےا گےا ہے – دریں اثناءوزےراعلیٰ پنجاب سے آج وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزےراوقاف و مذہبی امورپےرسےدسعےدالحسن شاہ نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نئے پاکستان مےں انتہاءپسندی کے خاتمے کے لئے سب ملکر آگے بڑھ رہے ہےں اورپاکستان کی سےاسی و عسکری قےادت دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں ےکسو ہے۔ پاکستان کے بہادرسپوتوںکی عظےم قربانےوں کے باعث آج امن قائم ہوا ہے ۔انہوںنے کہاکہ مذہبی ہم آہنگی اوربھائی چارے کا فروغ ملک کی ےکجہتی کےلئے ضروری ہے اورتحمل ،برداشت اوررواداری کے سنہری اصولوں پر چل کرہی پائےدارا من کی کاوشوں کو کا مےاب بناےا جاسکتا ہے اورنبی پاک ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیر ا ہو کر ملک کو دہشت گردی ، انتہاءپسندی اور فرقہ واریت سے نجات دلائی جا سکتی ہے -انہوںنے کہاکہ دہشت گردی اور انتہاءپسندی کے خلاف فکر ی اور نظریاتی جنگ علمائے کرام کے تعاون سے جےتےں گے اورنئے پاکستان مےں سب کو ےکساں حقوق ملےںگے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv