تازہ تر ین
HIGH COURT LAHORE

موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھنے والا بھی ہیلمٹ پہنے گا : لاہور ہائیکورٹ

لاہور(کورٹ رپورٹر)ہائیکورٹ نے ہیلمٹ اور بیک مرر نہ لگانے والے پولیس اہلکاروں اور وارڈنز کے چالان کرنے اور محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔جسٹس علی اکبر قریشی نے مال روڑ پر ہیلمنٹ پہننے سے متعلق کیس کی سماعت ، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اب موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھے والا بھی ہیلمٹ پہنے گااور جلد ہی اس قانون پر عملدآمد کا حکم دے دیاجائے گا۔عدالت نے مزید ریمارکس دئیے کہ قانون شکنی کرنے والے چند پولیس اہلکاروں کو گھر بھجوا کر دوسروں کے لئے مثال بنائیں، اورموٹر سائیکل سواروں کے لئے لائن اور لین کی پابندی کو یقینی بنایا جائےگا۔عدالت نے مفاد عامہ کے معاملات کو تکنیکی بنیادوں پر لٹکانے کا رواج ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے عدالتی احکامات پر دس یوم میں عمل درآمد کروانے کاحکم دے دیا، دوران سماعت وزارت داخلہ کے آفسر نے استدعاکی کہ تمام فریقین کی مشاورت کے لئے فوری اجلاس بلا لیتے ہیں۔عدالت نے انتظامیہ پر برہمی کا اظہا رکرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ انتظامیہ کے کرنے کے کام عدالت کو کرنا پڑ رہے ہیں،خوشی ہے کہ ہیلمنٹ پہننے کے قانون پر عمل درآمد کے نتیجے میں سر پر چوٹ لگنے کی شرح میں پچاس فیصد کمی ہوئی ، ہیلمٹ کا قانون موجود ہے عدالت نے صرف اس پر عمل درآمد کرانا ہے۔عدالت کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کو خود چاہیے کہ ہیلمٹ کے قانون پر پابندی کے معاملے کو سپورٹ کرے،عدالتی حکم پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا، صحافیوں اور وکلاءکے لئے آپ نے خود قانون کو ڈھیلا چھوڑاہے، ٹریفک قوانین کی پابندی ہمارے کلچر میں شامل ہی نہیںہے، عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو تنبیہ کی ہے کہ اگر عدالتی احکامات پر عمل نہ ہوا تو سیکرٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوںگے۔ عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ موٹر سائیکل سواروں کے لئے بیک مرر پر پابندی کا بھی حکم دیں گے،قانون پر پابندی کے حوالے سے کسی سے تخصیص نہ برتی جائےگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv