تازہ تر ین

گرفتاری شاخسانے کا عندیہ، سیاست میں نئی ہلچل پیدا ہوئی ہے: آغا باقر، لیگی رہنما کی گرفتاری ان کے اپنے اعمال کا نتیجہ،عوام میں کوئی ردعمل نہیں: اعجاز حفیظ ، فواد احسن اورحمزہ شہباز کی وجہ سے شہباز شریف کی گرفتاری عمل میں لائی گئی: علامہ صدیق ،سڑکوں پر احتجاج کرنا ن لیگ کی پالیسی نہیں، احتساب انصاف کیساتھ قبول ہے: ضمیر آفاقی ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کالم نگارآغا باقر نے کہا ہے کہ آجکا دن سیاست کے نئے شاخسانے کا عندیہ دیتا ہے ۔ شہباز شریف کی گرفتاری سے سیاست میں نئی ہلچل پیدا ہوئی ہے۔ ووٹر سوال اٹھاتا ہے کہ جسکو ووٹ دیتا ہوں وہی اعتماد کو ٹھیس پہنچاتا ہے۔لوئر مڈل کلاس لوگ مہنگائی ، بجلی وگیس کی قیمتوں میں اضافے پر بلک رہے ہیں جو قیادت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ لوگوں کا اعتماد اٹھ گیا تو پھر وہ کسی پر اعتماد نہیں کریںگے۔ تجزیہ نگاراعجاز حفیظ نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری رانا مشہود کے بیان کا نہیں انکے اعمال کا نتیجہ ہے۔ انہیں صاف پانی سکینڈل میں گرفتار کیا گیااور نیب پہلے سے گرفتاری کی تیاری کر چکا تھا۔انکی گرفتاری کا رانا مشہود کے بیان سے تعلق نہیں۔ رانا مشہود سے بیان دلوانا سمجھ سے بالاتر ہے۔عوام میں شہباز شریف کے گرفتاری پر کوئی ردعمل نہیں ہے۔عمران خان کا کابینہ بڑھانا پریشان کن ہے اور قومی خزانے پر بوجھ ہے۔ مگر اب تک سب سے بڑی کابینہ ن لیگ کی رہی ہے۔کالم نگار علامہ صدیق اظہر نے کہا کہ شہباز شریف کو صاف پانی سکینڈل نہیں ،آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں غلط ٹھیکے دینے اور بددیانتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔اس سے قبل احد چیمہ اور فواد حسن فواد کی گرفتاری ہوئی، لاہور ضلع کچہری میں فواد حسن فواد کے ڈی سی لاہور ہوتے ہوئے آگ لگی تھی اور زمینوں کے انتقال و خریدوفروخت کا تمام ریکارڈ جل گیاتھا۔ فواد حسن فواد نے گرفتاری کے بعد اہم پیپر لیک کیا تھا جسمیں حمزہ شہباز کی جانب سے وزیراعلیٰ کے لیٹر پیڈ پر لکھا گیا تھا کہ ہم یہ کام کرنا چاہتے ہیں اور ہم قانونی اور غیر قانونی سننے کے قائل نہیں ہیں۔ ان دونوں کے کردار کیوجہ سے شہباز شریف کی گرفتاری عمل میں آئی۔ گرفتاری سے قبل حکومت نے اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی رابطہ کیا ۔پارلیمنٹ میں گرفتاری کے خلاف بھرپور احتجاج ہوگا۔شہباز شریف کو بیان کے لیے بلا کر غلط طریقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ حکومت کو تمام جماعتوں کو ایک نقطہ نظر پر لانا چاہئے۔عمران خان کی بڑی کابینہ سیاسی لوگوں کو نوازنے کے لیے ہے، پاکستان جیسے ملک میں اتنی وزارتوں کی ضرورت نہیں۔شوکت عزیز کی ملک کو تباہ کرنیوالی معاشی ٹیمیں اب تحریک انصاف کی حکومت کا حصہ ہیں۔ تجزیہ نگار ضمیر آفاقی کا کہنا تھا کہ احتساب ادارے اتنے نا اہل ہیں کہ تحقیقات بعد میں کرتے ہیں اور گرفتاری پہلے کرتے ہیں۔ احتساب انصاف کیساتھ سب کو قبول ہے۔اب تک نیب کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا گیا ہے۔ن لیگ اب بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوگی۔سڑکوں پر احتجاج ن لیگ کی پالیسی نہیں ہے۔پچاس دن میں حکومت کے پاس سوائے ناکامی کے کچھ نہیں۔حکومت کے پاس کوئی ویژن نہیں، گرفتاریاں کر کے شہید بننے کی طرف جایا جارہا ہے۔وزراءاور مشیروں کی لمبی لسٹ کیساتھ حکومت سادگی کی بات کر رہی ہے۔ قول و فعل میں تضاد رکھنے والے کبھی تبدیلی نہیں لا سکتے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv