تازہ تر ین

ارمینا خان شامی مہاجرین کی امدادکیلئے بلا معاوضہ پرفارم کرینگی

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ ارمینا خان شامی مہاجرین کی امداد کے لیے ہونے والی تقریب میں بلا معاوضہ پرفارم کریں گی، جس کا اعلان انھوں نے گزشتہ روز کیاہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک بین الاقوامی تنطیم ” گراہم لیٹن ٹرسٹ آئندہ ہفتے لندن میں فنڈریزنگ گالا منعقد کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کی ساری آمدنی شامی مہاجرین کو دی جائے گی۔ اس تقریب میں ارمینا رانا سمیت بہت سے فنکار اور دیگر مشہور شخصیات شرکت کریں گی۔ اداکارہ ارمینا خان 13 اکتوبرکو لندن میں ہونے والے چیریٹی شو میں بلامعاوضہ پرفارم کریں گی۔ بتایا گیا ہے کہ انہوں نے بین الاقوامی تنظیم ٹرسٹ لیٹن گراہم کے تحت شامی مہاجرین کی امداد کیلئے ہونے والی تقریب میں بلا معاوضہ پرفارم کرنیکا اعلان کیا ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv