تازہ تر ین

ڈیل کے سوال پر شہباز شریف آگ بگولہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ (ن)کے صدرشہبازشریف رانا مشہود کے بیان سے متعلق صحافی کے سوال پر ناراض ہوگئے۔احتساب عدالت آمد پر مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے صحافیوں نے رانا مشہود کے بیان پر سوالات کیے۔شہبازشریف نے کہا کہ رانا مشہود کے بیان پر پارٹی نے موقف دے دیا ہے، انہوں نے غیر ذمہ دارانہ بات کی جس پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کروں گا۔ایک صحافی کے سوال پر کہ کیا کوئی ڈیل ہوئی ہے؟ جواب میں شہباز شریف نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایسی بات کریں جس کا کوئی سر پیر ہو۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv