تازہ تر ین

اجے دیوگن اور کاجول 10 سال بعد ایک ساتھ جلوے بکھیرنے کو تیار

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن اور کاجول 10 سال بعد ایک بار پھر ایک ساتھ فلم میں جلوے بکھیرتے نظر آئیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار اجے دیوگن ان دنوں اپنی تمام تر توجہ فلم ’تانا جی‘ پر مرکوز کیے بیٹھے ہیں جس کے تمام تر کام مکمل کرلیے گئے ہیں۔ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس پروجیکٹ کو منفرد بنانے کے لیے ممبئی میں 5 بڑے سیٹ لگائے گئے ہیں جن کی مالیت 7 کروڑ کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے۔فلم میکرز کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم ’تانا جی‘ میں اجے دیوگن کے مدمقابل اداکارہ کے لیے ان کی اہلیہ و اداکارہ کاجول کو لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو کہ فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔اس فلم کو ٹی سیریز کے تعاون سے فلمایا جائے گا جس میں اوپ راﺅل ہدایت کاری کا جادو جگائیں گے اور یہ فلم ’تاناجی‘ اگلے سال نومبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv