تازہ تر ین

امریکی وزیرخارجہ سے شاہ محمود کی ملاقات ، طالبان سے مذاکرات کی نئی حکمت عملی پر غور

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے درمیان اہم ملاقات امریکی محکمہ خارجہ میں ہوئی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کی تعمیرنو اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغانستان کے حوالے سے بھی دونوں رہنماﺅں کے درمیان اہم گفتگو ہوئی۔ واضح رہے کہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے دورہ پاکستان کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دورہ امریکہ کی دعوت دی تھی۔ وائٹ ہاﺅس اور امریکی محکمہ خارجہ میں زیر بحث اہم ترین معاملات میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے اگلے مرحلے کیلئے حکمت عملی پر غور رہا۔ پاکستان کو افغانستان سے متعلق خدشات اور خطے میں مفادات کے حوالے سے بھی وزیرخارجہ نے امریکی محکمہ خارجہ کو آگاہ کیا۔ امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ مائیک پومپیو نے پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو امریکا دورے کی دعوت دورہ پاکستان کے موقع پر دی تھی، دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ملاقات امریکی محکمہ خارجہ میں ہوئی۔اس سے قبل شاہ محمود قریشی نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن سمیت دیگر امریکی رہنماو¿ں سے ملاقاتیں کی جس میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے پہلے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے واشنگٹن میں امریکی سنیٹر کوری بوکر سے ملاقات کی جس میں جنوبی ایشیا کے خطے کی صورتحال پرگفتگو کی گئی۔ امریکی سنیٹر کوری بوکرنے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی سے علاقے میں امن کیلئے نئی امید پیدا ہوئی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کوتسلیم کیا جانا چاہیے۔آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی یوایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے بھی خطاب کریں گے، شاہ محمود قریشی کی امریکی کانگریس ارکان سے بھی ملاقات ہوگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv