تازہ تر ین

پاکستان فیشن ویک 2018 سولو شو کے ساتھ ختم

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان فیشن ویک 2018 کراچی میں اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا, فیشن ویک تین روز تک جاری رہا۔پاکستان فیشن کاو¿نسل کے زیر اہتمام تین روزہ فیشن ویک کا آغاز 28 ستمبر کو ہوا جو 30 ستمبر تک جاری رہا۔فیشن ویک 2018 میں ٹینا درانی، ہما عدنان، زینب چھوٹانی، ا?منہ عقیل، دی پینک ٹری کمپنی، حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے)، وردا سلیم، ماہین کریم، ماہین خان اور دیپک پروانی کے علاوہ دیگر باصلاحیت ڈیزائنرز کے رنگارنگ ملبوسات پہن کر خوبصورت ماڈلز ریمپ پر جلوے بکھیرے۔فیشن ویک 2018 کے آخری روز معروف ڈیزائنر دیپک پروانی نے اپنے برانڈ کے 24 سال مکمل ہونے پر ایک سولو شو کا انعقاد کیا، جس میں انہوں نے شادی بیاہ کی مناسبت سے خصوصی کلیکشن مدھانیاں کو متعارف کروایا۔دیپک پروانی کے شو کے موقع پر ادارکاہ مہوش حیات نے ایک بچے کے ہمراہ ریمپ پر واک کی، بعد ازاں اس بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور بہت پسند کی گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv