تازہ تر ین

دیش اور آزادی کی خاطر انگریز فوج سے لڑتی ‘جھانسی کی رانی’

ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ کوئین کنگنا رناوٹ کی آنے والی فلم ‘منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی’ تو گزشتہ ڈیڑھ سال سے خبروں میں تھیں، تاہم اب اس کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔‘منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی’ کے حوالے سے گزشتہ ماہ 3 ستمبر کو خبر سامنے آئی کہ کنگنا رناوٹ جہاں اس فلم میں اداکاری کرتی دکھائیں دیں گی، وہیں انہوں نے فلم کی ہدایت کاری بھی کرنا شروع کردی۔خبر تھی کہ کنگنا رناوٹ نے فلم ڈائریکٹر کی چھٹی کرتے ہوئے خود ہی فلم کی ہدایات دینا شروع کردیں ہیں، جس وجہ سے فلم کے مرکزی ہیرو سونو سود بھی خفا ہوکر فلم چھوڑ کر چلے گئے۔تاہم بعد ازاں کنگنا رناوٹ نے واضح کیا کہ انہوں نے فلم کے ہدایت کار کے عہدے پر قبضہ نہیں کیا۔اور اب فلم کے پہلے ٹیزر جاری ہونے سے یہ چہ مگوئیاں بھی ختم ہوگئیں، کیوں کہ ٹیزر میں فلم کے ڈائریکٹر کے طور پررادھا کرشنا جگرلمودی کا نام دیا گیا ہے۔البتہ فلم کے پہلے ڈائریکٹر کرش کا نام اس میں شامل نہیں۔تقریبا 2 منٹ دورانیے پر مبنی ٹیزر کا آغاز ہی میگا اسٹار امیتابھ بچن کے پس پردہ آواز سے ہوتا ہے، جو انگریزوں سے کسی بہادر مرد کی طرح لڑنے والی ‘جھانسی کی رانی’ کی داستان بتاتے ہوئے نظر ا?تے ہیں۔ٹیزر میں کنگنا رناوٹ کو بیک وقت چار چار انگریز فوجی اہلکاروں سے تلواروں کے ساتھ لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔کنگنا رناوٹ ٹیزر میں کسی ہیروئن نہیں بلکہ سپر ہیرو کی طرح دکھائی دے رہی ہیں۔علاوہ ازیں وہ ٹیزر میں خواتین و مرد جنگجوو¿ں کی سربراہی بھی کرتی نظر آتی ہیں۔ٹیزر میں سونو سود سمیت کسی دوسرے کردار کی کوئی جھلک نہیں دکھائی گئی۔ٹیزر کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے ذریعے ‘منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی’ کو آئندہ برس 25 جنوری کو ریلیز کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس فلم پر بھی دپیکا پڈوکون کی فلم ‘پدماوت’ کی طرح تنازعات جاری ہیں، فلم پر جھانسی کی رانی کے پیروکار برہمن گروپ نے الزامات عائد کر رکھے ہیں۔ریاست راجستھان کے برہمن گروپ ’سروا برہمن مہاسابھا‘ نے الزام عائد کر رکھا ہے کہ فلم میں ان کی رانی یعنی ’جھانسی کی رانی‘ کے نامناسب سین ہیں۔برہمن گروپ نے فلم کی ٹیم کو وارننگ دے رکھی ہے کہ فلم سے جھانسی کی رانی کے انگریزوں کے ساتھ فلمائے گئے رومانوی مناظر خارج کیے جائیں، دوسری صورت میں بھارت بھر میں مظاہرے کیے جائیں گے۔دوسری جانب کنگنا رناوٹ اور فلم کی ٹیم نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ فلم میں جھانسی کی رانی اور انگریز کے درمیان کوئی رومانوی سین نہیں ہے۔اس فلم میں کنگنا رناوٹ نے جھانسی کی رانی کا کردار ادا کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv