تازہ تر ین

نا نا پاٹیکر کے برے دن شروع ہونے کو ہیں کیا؟

ممبئی(ویب ڈیسک)ماضی کی نامور اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ نے ناناپاٹیکر کو ناگوار شخصیت قرار دے دیا۔اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کی سوشل میڈیا پر 8 سال قبل دئیے گئے انٹرویو کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے ناناپاٹیکر کے بارے میں کئی اہم راز افشا کرتے ہوئے ان کی حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے۔ویڈیو میں میزبان کی جانب سے ناناپاٹیکر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈمپل کپاڈیہ نے انہیں ناگوار شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں مانتی ہوں وہ بہت باصلاحیت اداکار ہیں اور ان کی ٹکر کا کوئی اداکار نہیں لیکن بہترین اداکار ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں سات خون معاف ہیں، سب کچھ معاف ہے، میری جان بھی لے لو۔ڈمپل کپاڈیہ نے محتاط الفاظ کا انتخاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے ساتھ بہت اچھے ہیں اور ہم اچھے دوست بھی ہیں لیکن میں نے ان کے اندر کا تاریک پہلو دیکھا ہے، جسے انہوں نے بہت اچھے طریقے سے چھپا کر رکھا ہے، ہم سب کے اندر تاریک پہلو ہوتا ہےجسے ہم چھپا کر رکھتے ہیں۔ چند روز قبل اداکارہ تنوشری دتہ نے ناناپاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا تاہم ناناپاٹیکر نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو جھوٹااور بے بنیاد قرار دیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv