تازہ تر ین

سلمان خان نے بہن کی خوشی میں بڑا کام کر دیا

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے بہنوئی ایوش شرما کو انڈسٹری میں متعارف کرانے سے بچنے کی کئی بار کوشش کی تاہم بہن کی خوشی کی خاطر انہیں انڈسٹری میں لانا پڑا۔ ایک انٹرویو میں سلمان خان سے جب اقربا پروری کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں اسی وجہ سے اپنے بہنوئی ایوش شرما کو متعارف کرانے سے ہچکچارہا تھا لیکن میرے ذہن میں یہ سوال بھی تھا کہ اگر میں ایوش کو نہیں متعارف کراو¿ں گا تو میری بہن سوچے گی کہ شاید مجھے اس کے شوہر کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے۔سلومیاں کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ خاندان کے کسی فرد کو فلم انڈسٹری میں متعارف تو کراسکتے ہیں لیکن ا±س کی اداکاری اور کامیابی میں آپ کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا، اداکار کتنا ہی خوش شکل اور ذہین کیوں نہ ہو ا±س کی قسمت کا فیصلہ خود شائقین کرتے ہیں۔سلمان خان نے مزید کہا کہ اگر میں ایوش کو متعارف نہیں کرتا تو کوئی اور انہیں متعارف کرا دیتا جب کہ ایوش نے اپنے اس کردار کے لیے سخت محنت اور تربیت حاصل کی ہے۔ سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’لویاتری‘ میں ا±ن کے بہنوئی ایوش شرما اور ورینہ حسین ڈیبیو کر رہے ہیں یہ فلم 5 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv