تازہ تر ین

”مریم پریرا “میں سینئرز سے بہت کچھ سیکھا : احسن کا اعتراف

لاہور (شوبزڈیسک) اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل مریم پریرا میں سینئر اداکاروں کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ،خاص طور پر لیلی زبیری ، رشید ناز اور ایوب کھوسو سے سیر حاصل معلومات سے آگاہی ہوئی ہے ، یہ فنکار ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں اور انکی اداکاری نے مجھے ہمیشہ متاثر کیا ہے ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ سیریل میں سعدیہ خان میرے مد مقابل مرکزی رول ادا کر رہی ہیں۔ڈرامہ سیریل میں اقلیتوں کے حقوق کو موضوع بنایا گیا ہے اور یہ پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستانی شہریوں اور اقلیتوں کے بنیادی حقوق برابر ہیں اور اقلیتیں بھی پاکستان کا حصہ ہونے کے ساتھ پاکستانی بھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی اقلیتوں کے حوالے سے ڈرامے بنے ہیں مگر اپنے اعتبار سے ایک منفرد موضوع ہے جسے ٹی وی ناظرین ضرور پسند کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv