تازہ تر ین

ورینہ اور آیوش کی ” لوراتری“پاکستان میں 5اکتوبر کو ریلیز ہو گی

لاہور(شوبزڈیسک)بالی وڈ سلمان خان کی نئی رومانوی پروڈکشن ” لوراتری “ کے نمائشی حقوق ڈسٹری بیوشن کلب نے حاصل کرلئے ۔ابھی راج مینا والا کی ڈائریکشن میں بنی فلم میں مرکزی کردار سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما اور ورینہ حسین نے ادا کئے ہیں ۔ بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کے ذاتی بینرز سلمان خان فلمز کی نئی فلم ” لوراتری“ رواں ہفتے پانچ اکتوبر کو سنیماﺅں کی زینت بن رہی ہے جس کے پاکستانی سنیماﺅں میں نمائش کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب نے حاصل کرکے تشہیر کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ۔ فلم میں ہیرو کا مرکزی کردار سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما اورہیروئن کا کردار عراقی نژادماڈل اور فنکارہ ورینہ حسین نے ادا کئے ہیں جن کی فریش آن سکرین کیمسٹری اور سریلے میوزک نے فلم کو چار چاند لگا دئیے ہیں ۔آیوش شرما نے فلم میں گربا ڈانس ٹیچر کا کردار ادا کیا ہے جو نوراتری کے تہوار پر گجرات آنے والی غیر ملکی حسینہ مشعل کی محبت میں دل ہار بیٹھتا ہے ۔ فلم کی ہدایات باصلاحیت ڈائریکٹر ابھی راج مینا والا نے سر انجام دی ہیں جو اس سے قبل سلما ن خان کی ہٹ فلموں ©” ٹائیگر زندہ ہے “ اور ” سلطان“ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے فرائض سر انجام دے ہیں ۔ فلم کی خاص بات سلمان خان ‘ ارباز خان اور سہیل خان کی ایک ساتھ فلم میں موجودگی ہے جنہوں نے بطور مہمان اداکار ” لوراتری “ کی رونق بڑھائی ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv