تازہ تر ین

اسد بھنڈارا کا بچوں کیلئے نئی ڈرامہ سیریل بنانے کا فیصلہ

لاہور (شوبزڈیسک) پی ٹی وی سے بچوں کی مقبول ڈرامہ سیریل عینک والا جن میں چارلی ماموں کا کردار ادا کرنے والے اداکار اسد بھنڈارا نے بچوں کیلئے نئی ڈرامہ سیریل بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد بھنڈارا نے عینک والا جن کی طرز پر بچوں کے لئے خصوصی ڈرامہ سیریل بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں عینک والا جن میں شامل فنکار بھی شامل ہوں گے ۔آج کل نئی ڈرامہ سیریل کے سکرپٹ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جس کے بعد نام فائنل کر کے اس کی باقاعدہ ریکارڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا ۔ اس حوالے سے معلوم ہو اکہ اسد بھنڈارا نے یہ فیصلہ اس بنیاد پر کیا ہے کہ مختلف ٹی وی چینلز پر صرف بڑوں کے لئے ہی ڈرامہ سیریل بنائی جا رہی ہیں جبکہ بچوں کے لئے کوئی بھی کام نہیں ہو رہا اور اس پر ایک دلچسپ ڈرامہ سیریل بنے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv