تازہ تر ین

علی ظفر نے ” طیفا ان ٹربل “سے اپنے ہی لئے کئی ریکارڈ بنا لئے

لاہور (شوبزڈیسک ) نامور اداکار علی ظفر نے اپنی ہی فلم طیفا ان ٹربل سے اپنے ہی لئے کئی ریکارڈ بنا لےے ۔علی ظفر واحد اداکار موسیقار گلوکار اور پرڈیوسر بن گئے ہیں جن کی فلم طیفا ان ٹربل نے بے پناہ کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بغیر کسی تہوار کے ریلیز ہوئی فلم اب بھی کامیابی کے ساتھ سینما گھروں میں دیکھی جا رہی ہے۔اس سلسلے میں فلم انڈسٹری کے سنجیدہ حلقے بھی علی ظفر کے ٹیلنٹ کو تسلیم کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مابق علی ظفر نے فلم طیفا ان ٹربل میں اداکاری بھی کی گلوکاری بھی کی اور اس کے گانوں کی شاعری لکھنے کے بعد فلم کے گیت خود کمپوز بھی کئے جبکہ فلم میں ایکشن کردار بھی نبھایا۔دوسری جانب علی ظفر اس فلم کے پرڈیوسر بھی ہیں اور فلم 50 کروڑ سے زائد کا بزنس بھی کر چکی ہے۔جس سے علی ظفر کی قسمت کا ستارہ اب طیفا ان ٹربل پارٹ ٹو کی صورت میں بھی چمکے گا۔اس سلسلے میں علی ظفر کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن ہو اور وہ اس کے لئے ہر ممکن کوششیں کریں گے۔علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آئندہ فلم پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں جس کا جلد ہی اعلان کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv