تازہ تر ین
googly111

غلطیوں پرقابوپائے بغیرفتح ممکن نہیں،طاہرشاہ تبدیلی تبھی آئے گی جب سب اپنی ذمہ داری قبول کریں،راجہ اسدعلی کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹرطاہر شاہ نے کہا ہے کہ سرحدوں پر ہونے والے واقعات سے کھیلوں پر بھی منفی اثرات پڑتے ہیں۔ایشیا کرکٹءکپ میں پاکستان کو کافی رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشیاءکپ میں پاکستانی ٹیم کسی بھی شعبے میں کامیاب نہیں رہی ہمیں غلطیوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔سرفراز لگتا نہیں آئندہ بھی بہتر پرفارم کر پائیں گے۔ناجانے انہیں حفیظ کا خیال کیسے آ گیا میرے مطابق حفیظ ویسا پرفارم نہیں کریں گے جیسے پہلے کرتے تھے۔ سپورٹس اینالسٹ راجہ اسد علی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی سطح پر جو میٹنگ طے تھی وہ بھی نہیں ہو سکی۔کرکٹ بورڈ کو کچھ باتیں پبلک سے بھی شیئر کر لینی چاہئیں جو لوگ کرکٹ معاملات کو سمجھتے ہیں وہ بہتر مشورہ بھی دے سکتے ہیں۔ایشیاءکپ میں پاکستان کی پرفارمنس بہت خراب رہی۔تبدیلی تبھی آئے گی اگر سب اپنی ذمہ داری قبول کریں ۔احسان مانی قابل آدمی ہیں لیکن اچھی ٹیم بنانے کے لئے انہیں سخت فیصلے کرناہوں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv