اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں نامعلوم شخص نے لیڈی پولیس کانسٹیبل کو مبینہ طور پر زیادتی کا زیادتی نشانہ بناڈالا۔ا نامعلوم شخص اسلام آباد پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ زیادتی کرکے فرار ہوگیا۔ ایس ایس پی امین بخاری کے مطابق گزشتہ رات لیڈی کانسٹیبل گھر جارہی تھی کہ ہائی وے کے قریب نامعلوم شخص نے لیڈی کانسٹیبل ثانیہ کے منہ پر کپڑا رکھ کر بیہوش کردیا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔امین بخاری کے مطابق خاتون کانسٹیبل کی سرکاری بندوق بھی اس کے قریب سے ہی مل گئی تھی جب کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لیڈی کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ابتدائی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ زیادتی کرنے والا شخص ایک ہی تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔