تازہ تر ین
waseem akram.jpg

وسیم اکرم ایشیاءکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے ناخوش

کراچی (یواین پی) سابق قومی کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ انہیں ایشیاءکپ کے دوران گرین شرٹس کی کارکردگی نے بری طرح مایوس کیا۔ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بطور سابق کپتان اور کرکٹر ان کیلئے پاکستان ٹیم کی پرفارمنس شرمندگی کا باعث ثابت ہوئی۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ہارنا اور جیتنا کھیل کا حصہ ہے لیکن ایسی کارکردگی کسی صورت قابل قبول نہیں کیونکہ قومی کرکٹرز نے اپنے ناقص کھیل سے لوگوں کو بد دل کردیا جسے وہ ٹی وی کے لحاظ سے ہی نہیں بلکہ اسٹیڈیم میں موجود شائقین کیلئے بھی بورنگ اور مایوس کن سمجھتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وسیم اکرم نے پاکستان کی بھارت کیخلاف پہلے میچ کی شکست پر کہا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں فتح محض ایک فلوک تھی۔وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ ایشیاءکپ سے قبل سب ہی پاکستان کو اس ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم قرار دے رہے تھے کیونکہ بہت عرصے سے متحدہ عرب امارات نہ صرف قومی ٹیم کا ہوم گراو¿نڈ ہے بلکہ قومی کرکٹرز یہاں پر بہت زیادہ کھیلے بھی ہیں مگر کسی نے نہیں سوچا تھا کہ فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ نہیں ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اور بنگلہ دیش نے بھی اس ایونٹ میں بہترین پرفارمنس دکھائی حالانکہ ایونٹ کے آغاز سے قبل سب یہی سمجھ رہے تھے کہ فائنل سمیت پاک بھارت کے درمیان تین میچز ہوں گے اور چونکہ چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد روایتی حریفوں کا پہلی مرتبہ ٹکراو¿ ہو رہا تھا تو شائقین کرکٹ بہت پرجوش تھے تاہم گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی نے سب کو بری طرح مایوس کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv